جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران عظیم قربانی دینے والے فوجی جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔
اطلاعات کے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج پیش کیا ہے۔انہوں نے تعزیتی گلباری تقریب میں شرکت کی اور عظیم قربانی دینے والے کیپٹن برجیش تھاپا، نائیک ڈِی راجیش، سپاہی بیجندر اور سپاہی اجے کی تربتوں پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اُنہوں نے کہا ،”میں ان بہادر وں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے مثالی جرات کا مظاہرہ کیا اورقوم کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔ قوم بہادروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پوری قوم دکھ کی اِس گھڑی میں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔“