سری نگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر پولیس غیر جانبدار اور غیر سیاسی فورس ہے۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس پیشہ ورانہ اور غیر جانبداری کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا:’دسویں محرم کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔‘ڈی جی پی آر آر سوین کی جانب سے دئے گئے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے کہا:’یہ اُن کا ذاتی بیان ہو سکتا ہے۔‘
ان کے مطابق جہاں تک جموں وکشمیر پولیس کا تعلق ہے تو پولیس غیر جانبدار اور غیر سیاسی فورس ہے۔اے ڈی جی پی نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر کشمیر صوبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔