سرینگر /بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے پوری طرح سے تیار ہے کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی ۔انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہمیں سرینگر میں ترنگا لہرانے کیلئے ملک گیر یاترا نکالنا پڑتی تھی لیکن اب جموں و کشمیر کے کونے کونے میں ترنگا فخر سے بلند ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نے اقربا پروری، بدعنوانی، علیحدگی پسندی، دہشت گردی کے ہرتال کیلنڈر کا مشاہدہ کیا، لیکن اب مودی حکومت کے تحت بے مثال ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو لیکر جموں میں بی جے پی کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ جس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔
ریڈی، جو جموں و کشمیر بی جے پی کے پارٹی کے انتخابی انچارج بھی ہیں نے کہا کہ ان کی پارٹی اگلی حکومت بنائے گی۔جی کشن ریڈی نے پارٹی کیڈر سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی جیت پر سبھی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہمیں سرینگر میں ترنگا لہرانے کیلئے ملک گیر یاترا نکالنا پڑتی تھی لیکن اب جموں و کشمیر کے کونے کونے میں ترنگا فخر سے بلند ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نے اقربا پروری، بدعنوانی، علیحدگی پسندی، دہشت گردی کے ہرتال کیلنڈر کا مشاہدہ کیا، لیکن اب مودی حکومت کے تحت بے مثال ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ریڈٰ نے کہا ’’عوام خطے میں امن اور استحکام کے لیے بی جے پی حکومت کی اہمیت کو سمجھ چکے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کی لگن اور لوگوں کے اعتماد کے ساتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے، اور بی جے پی جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائے گی‘‘۔