سری نگر،30جولائی(یو این آئی)انفورسمنٹ ڈایریکٹوریٹ سری نگر نے جموں و کشمیر گرامین بینک کے ایک سابق منیجر اور اس کے دوسرے ساتھیوں کے ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر اور پٹن میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
ای ڈی کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایم ایل اے کیس کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں وکشمیر گرامین بینک کے سابق برانچ منیجر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کیس کے سلسلے میں پانچ مقامات پرچھاپے مارے ۔
ترجمان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران قابل اعتراض کاغذات ، اکاونٹ بکس اور ڈیجیٹل مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔