سری ینگر (جموں و کشمیر): لوک سبھا نے منگل کو 25۔2024 کے لیے 48.21 ٹریلین روپے کے مرکزی بجٹ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے بجٹ کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ متعلقہ تخصیص بل سمیت، اسے لوک سبھا میں صوتی ووٹ سے منظور کر کیا گیا۔
بحث کے دوران، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت کا مالیاتی خسارہ 2024-25 میں جی ڈی پی کا 4.9 فیصد کم ہو سکتا ہے اور 2025-26 میں اس کی فیصد 4.5 تک کم ہو سکتی ہے۔
سیتا رمن نے کہا کہ بھارت کی معیشت دنیا میں سب زیادہ تیزی سی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مضبوط سرمایہ کاری کے اقدامات نے معیشت کو تقویت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 وبائی امراض کے اثرات سے دنیا کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ابھی بھی پوری طرح سے اس نقصان سے ابھر نہیں پائی ہے مگر بھارت نے اُس دور میں بھی اپنی معیشت کی ترقی کو جاری رکھا۔
وہیں دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو ایک جدید ‘چکرویوہ’ میں پھنسا دیا ہے، کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس چکرویوہ کے مرکز میں چھ افراد ہیں: مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور صنعت کار مکیش امبانی اور گوتم اڈانی۔
بجٹ سب سے پہلے وزیر خزانہ سیتا رمن نے 23 جولائی کو پیش کیا تھا، جس کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس پر وسیع بحث و مباحثہ ہوا تھا۔