جموں،12 اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پولیس نے پانچ ملی ٹینٹ معاونین کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ ، بانی اور کشتواڑ میں حالیہ ملی ٹینٹ حملوں میں دہشت گردوں کی مدد و اعانت کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے ۔
بتادیں کہ جموں خطے میں حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جموں صوبے کے جنگلی علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
خط پیر پنچال کے گھنے جنگلات میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر فوج کا آپریشن لگاتار جاری ہے۔