سری نگر، 15 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج جمعرات کی صبح برستی بارشوں کے بیچ یہاں پرتاب پارک میں واقع بلیدان ستمبھ (شہیدوں کی یاد گار) کا افتتاح کیا۔
سری نگر کے قلب میں پرتاب پارک میں تعمیر ہونے والے بلیدان ستمبھ کو 4.8 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
منوج سنہا نے جمعرات کی صبح پرتاب پارک پہنچے اور وہاں بلیدن ستمبھ کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ دیگر سینئر افسر بھی تھے۔
انہوں نے اس موقع پر ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی یاد میں یہ بلیدان ستمبھ تعمیر کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ (بلیدان ستمبھ (شہیدوں کی یاد گار) کا سنگ بنیاد وزیر داخلہ امیت شاہ نے سال گذشتہ کے 24 جون کو رکھا تھا۔