سری نگر، 15 اگست (یو این آئی) سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر نالین پربھارت جموں و کشمیر کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ہوں گے۔
جموں وکشمیر کے موجودہ ڈی جی پی آر آر سوین 30 ستمبر 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘شری نالین پربھارت (آئی پی ایس اے پی بیچ 1992) کو جموں وکشمیر کا سپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے’۔
یہ فیصلہ موجودہ ڈی جی پی جموں و کشمیر آر آر سوین کے 30 ستمبر کو ریٹائر ہونے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا: ‘نالین پربھارت کی یکم اکتوبر 2024 سے اگلے احکامات تک ڈی جی پی جموں وکشمیر کی تقرری عمل میں لائی جا رہی ہے’۔
بتادیں کہ نالین پربھارت اس وقت نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ڈائریکٹر جنرل کے بطور خدمات انجام دے رہے ہیں۔