• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

ہندوستان کو تکنیکی تعلیم کے میدان میں دنیا کا سرکردہ ملک بننا چاہئے – مرمو

Online Editor by Online Editor
2024-09-18
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
ملک اعتماد کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے: مرمو
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوزڈیسک

جے پور، 18 ستمبر (یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ تکنیکی تعلیم کے شعبے میں ہندوستان کو دنیا کا سرکردہ ملک بننا چاہئے اور اس کے لئے تکنیکی اداروں کو عالمی معیار کا بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے محترمہ مرمو بدھ کو یہاں مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم این آئی ٹی) کے 18ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے قومی تکنیکی تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تحقیق میں ایک بنیادی نقطہ نظر کے ساتھ کام کریں، ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور ترقی یافتہ ہندوستان کے تصور کے لیے پابند عہد ہوں۔
اس تقریب میں طالبات کو 20 میں سے 12 گولڈ میڈل حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بیٹیاں آگے بڑھیں گی تو ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گا۔ انسٹی ٹیوٹ میں کل میڈلز کا 29 فیصد بیٹیوں نے جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر خواتین کو مساوی مواقع ملیں تو وہ زیادہ ایکسی لینس حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی ایک طالبہ (ایک بیٹی) کو پلیسمنٹ میں سب سے زیادہ پیکیج ملا ہے۔ انہوں نے ان بیٹیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور ترقی میں ان کی شرکت ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اہم ہے اور بیٹیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی قابل ستائش ہے کہ اس ادارے کی فیکلٹی کا ایک تہائی حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور آنے والے وقت میں یہ تناسب مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کا کردار ٹیلنٹ کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرتا ہے اور ملک کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم این آئی ٹی غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ مل کر سولر پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے اور سال 2023-24 میں 35 سولر پروجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبات تحقیق میں آگے رہتی ہیں تو اس سے ملک عالمی سطح پر سرفہرست رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تکنیکی اداروں کو اسی لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی شکل میں قومی اہمیت کے حامل اداروں کا درجہ دیا گیا ہے کہ ان کے ذریعے ہندوستان تیزی سے ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکے۔ صدرنے تقریب میں 805 انڈر گریجویٹ، 477 پوسٹ گریجویٹ اور 79 پی ایچ ڈی طلباء کو ڈگریاں دیں اور 20 گولڈ میڈلز پیش کیے۔ انہوں نے طلباء کے لیے بنائے گئے اراولی ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڈے نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘ترقی یافتہ ہندوستان 2047’ کا جو عزم کیا ہے، اس کی اصل بنیاد یہ ہے کہ ہندوستان تمام شعبوں میں تیز رفتاری سے ترقی کی طرف بڑھے۔ اس میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے حاصل کردہ تکنیکی علم کو قوم کی ترقی کے لیے استعمال کرنے پر زور دیا۔مسٹر باگڈے نے ایم این آئی ٹی میں ‘مصنوعی ذہانت’ شعبہ کے قیام کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوان ٹیکنو کریٹس کے لیے آنے والے وقت میں اس سے اہم قدم اٹھاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکینیکل علم ضروری ہے لیکن اگر اس علم سے اخلاقی اور انسانی اقدار جڑی ہوں تو ہی ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس کو حقیقی معنوں میں نتیجہ خیز بنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوت قوم کی فکری ملکیت ہے۔ انہیں ملک کے جمہوریت اور تکثیریت کے نظریات کو پوری طرح سمجھتے ہوئے ‘واسودھیو کٹمبکم’ کی ہندوستانی ثقافت اور ‘سروے بھونتو سکھین’ کے تحت سب کی بھلائی کی خواہش کو ذہن میں رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے کام کرنا چاہیے۔تقریب میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا کہ نوجوانوں کو نئے خیالات کے ساتھ سماج اور قوم کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر سال چار لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ مسٹرشرما نے کہا کہ اس سال بھی ریاستی حکومت ایک لاکھ نوجوانوں کی بھرتی کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی یوتھ پالیسی 2024 لانے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت طلباء کے درمیان ہنر مندی کی ترقی کے لئے اسٹیٹ اسکل پالیسی بھی لانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نوجوانوں کو نئے اسٹارٹ اپ شروع کرنے اور نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لامحدود مواقع فراہم کر رہی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کینسر سے متاثر دیہی خواتین

Next Post

لبنان میں پیجرز کے بعد ’واکی ٹاکیز‘ پھٹنے کے واقعات، تین اموات: رپورٹس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
لبنان میں پیجرز کے بعد ’واکی ٹاکیز‘ پھٹنے کے واقعات، تین اموات: رپورٹس

لبنان میں پیجرز کے بعد ’واکی ٹاکیز‘ پھٹنے کے واقعات، تین اموات: رپورٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan