• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں عمارتیں تباہ، 356 ہلاک

Online Editor by Online Editor
2024-09-24
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں عمارتیں تباہ، 356 ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

وزارت صحت کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم 356 افراد ہلاک ہوئے۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تصادم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر کے مطابق جنوبی لبنان اور وادی البقاع پر 350 سے زیادہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 356 ہلاک اور 1246 زخمی ہوئے، جن میں بچے، خواتین اور طبی عملے کے اراکین شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے علی الصبح وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
درجنوں جنگی طیاروں نے بیک وقت رہائشی مکانات، رہائشی علاقوں، وادیوں اور جنگلات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ عام شہریوں کے مکانات اور نجی شہری تنصیبات کو راکٹ داغنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا ہے کہ حزب اللہ گائیڈڈ میزائل شہریوں کے مکانات میں چھپا رہی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایک مشیر نے بتایا کہ ’حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔‘
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے لبنان کے شہریوں کو ’یرغمال بنا کر، ان کے مکانات اور قصبوں کے اندر راکٹ اور ہتھیار چھپا کر اسرائیل کے ہوم فرنٹ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔‘
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ’کوئی بھی مکان جو حزب اللہ تنظیم کے لیے ایک مقام بن چکا ہو، نقصان سے بچنے کے لیے خالی کرا دیں۔‘نگراں وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت ہر لحاظ سے نسل کشی کے ساتھ ایک تباہ کن منصوبہ ہے جس کا مقصد دیہاتوں اور قصبوں کو تباہ کرنا اور تمام سبزہ زاروں کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے بااثر ممالک سے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’اسرائیلی جارحیت روکنے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 پر عمل درآمد اور دو ریاستی حل اور منصفانہ اور جامع امن کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔‘
وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ ’ہم قرارداد 1701 کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور ایک حکومت کے طور پر ہم اسرائیل کی نئی جنگ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘لبنان کے کئی علاقوں میں اسرائیل نے فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے پیغامات کے ذریعے وادی البقاع، بیروت اور عکار کے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ حزب اللہ کے مراکز کے قریب مکانات خالی کریں۔
فضائی حملوں اور ٹیلی فون پیغامات کے فوراً بعد سکول بند کر دیے گئے، بہت سے خاندان جنوبی علاقوں سے نکل گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ’صرف ان عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں حزب اللہ کے ہتھیار موجود تھے۔‘
اسرائیلی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے ’اسرائیلی فوج کے شمالی کور کے ریزرو ہیڈ کوارٹر، گیلیلی ڈویژن ریزرو بیس، اور امیاد بیس میں اس کے لاجسٹک سٹورز کے ساتھ زیولون کے علاقے میں رافیل کے ملٹری اور صنعتی کمپلیکس پر گولہ باری کی جبکہ حیفا کے شمال میں درجنوں میزائل بھی داغے گئے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جن کے کیس ابھی تک شروع نہیں کئے گئے ہیں ان کو شروع کیا جانا چاہئے : عمر عبداللہ

Next Post

ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
‎بنگلور کی عدالت نے پاکستانی ‏شہری سمیت تین کو مجرم قرار دیا

ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan