ویب ڈیسک
بالی وڈ کی اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا موبائل نمبر لیک کر دیا تھا۔
اننیا پانڈے جہاں چار اکتوبر کو نئی ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’سی ٹی آر ایل‘ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں وہیں انہوں نے ایک راز سے پردہ اٹھا کر مداحوں کی اپنی جانب دلچسپی کو بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوا کہ غلطی سے انہوں نے اپنا اور اپنی دوست کنگ آف بالی وُڈ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر غلطی سے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا تھا۔
نیٹ فلکس انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ انہوں ایک مرتبہ غلطی سے سہانا خان کا نمبر اپنی انسٹاگرام پروفائل پر شیئر کر دیا تھا۔
سائبر خطروں سے متعلق اننیا پانڈے سے جب پوچھا گیا کہ کیا کبھی ان کا نمبر بھی کہیں لیک ہوا ہے؟
اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ تو میں نے اپنا نمبر بھی اسی طرح سے غلطی سے لیک کر دیا تھا۔‘
اننیا پانڈے کا کہنا تھا ’ایک انٹریو کے دوران میں نے غلطی سے اپنا نمبر لیک کر دیا تھا، تاہم بعد میں نے اپنا نمبر تبدیل کر دیا تھا۔‘
وہ واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ایک پریس کانفرنس سے قبل میں صحافیوں کے ساتھ موجود تھی، صحافیوں کی جانب سے مجھ سے کسی صحافتی کام کے لیے نمبر کا مطالبہ کیا گیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اس پر میں نے انہیں اپنا نمبر تو دے دیا لیکن بعد میں انہوں نے میرا نمبر یوٹیوب پر ڈال دیا، یوں میرا نمبر لیک ہو گیا۔‘
اننیا پانڈے نے بالی وُڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز ’سٹوڈنٹ آف دا ایئر 2‘ سے کیا تھا۔
اس کے بعد ان کی ’خالی پیلی‘، ’گہرائیاں‘، ’ڈریم گرل ٹو‘ اور ’کھو گئے ہم کہاں‘ جیسی فلمیں منظر عام پر آچکی ہیں۔
حال ہی میں اننیا پانڈے کی نئی ویب سیریز ’سی ٹی آر ایل‘ ریلیز ہوئی ہے جو سائبر کرائم اور سیکورٹی کے گرد گھومتی ہے۔