جموں:جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے رانسو علاقے میں گہری نیند میں سوئی ماں اورا ن کے دو کمسن بچوں کو زہریلے سانپ نے کاٹ کھایا جس کے نتیجے میں دو کمسن بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی اعلیٰ الصبح ریاسی کے رانسو گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب گہری نیند میں سوئی ہوئی ماں اور اس کے دو کمسن بچوں کو ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں تینوں کی حالت متغیر ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ تینوں کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کمسن بھائی بہن کو مردہ قرار دیا جبکہ ماں کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
متوفین کی شناخت چھ سالہ وندانہ کٹیال اور تین سالہ دوانش کٹیال کے بطور کی گئی ہے۔
