سری نگر، 5 اکتوبر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایگزٹ پول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ٹائم پاس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
بتادیں کہ ایگزٹ پول میں انڈیا اتحاد کی کامیابی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایکس پر لکھا :’ایگزٹ پول کے حوالے سے جو بھی شور شرابہ کیا جارہا ہے وہ ٹائم پاس ہے۔ ‘
انہوں نے کہاکہ گر چہ ایگزٹ پول نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کے حق میں ہے تاہم اس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں ایگزٹ پول سروے غلط ثابت ہوئے ہیں ۔
عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ نیوز چینلز، سوشل میڈیا، وائٹس اپ وغیرہ پر ہونے والے تمام شور کو نظر انداز کر رہا ہوں کیونکہ 8اکتوبر کو ہی پتہ چلے گا کہ جموں و کشمیر میں کون سرکار بنائے گا۔
