سری نگر/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج محکمہ قبائلی امور کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میںضلع ترقیاتی کمشنروںسے کہا گیا ہے کہ وہ اَپنے اَضلاع میں قبائیلی آبادی والے علاقوں کی نشاندہی کریں تاکہ سماج کے اِس طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکولوں( اِی ایم آر ایس) کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے یہ ہدایات آج یہاں محکمہ قبائلی امور کی ایک جائزہ میٹنگ میں
دیں۔میٹنگ سیکرٹری قبائلی امور کے علاوہ سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ۔سیکرٹری آر ڈی ڈی، سیکرٹری ریونیو۔ ضلع ترقیاتی کمشنران، ایم ڈی جے کے آر ایل ایم اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ قبائلی آبادی پر مشتمل اپنے علاقوں میں نئے ای ایم آر ایس کے قیام کے لئے ڈی پی آر کے ساتھ آئیں۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے سکولوں کی تعمیر کے لئے موزوں زمین کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے کے اس طبقے کے طلبأ کو بھی معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقعہ ملے جوکہ ان کے گھروں کے قریب بھی ہو۔چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنروںسے ان کے متعلقہ اضلاع میں قبائلی اکثریتی علاقوں کے بارے میں دریافت کیا اور ان سے کہا کی کہ وہ مرکزی حکومت کی مدد سے وہاں ان رہائشی سکولوں کے قیام کے امکانات پر غور کریں۔اُنہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں میں موجودہ ای ایم آر ایس کی تزئین و آرائش کی ضرورت پر توجہ دیں اور اِس کے علاوہ قبائلی ہوسٹلوں کو بھی فیس لفٹ کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ تفصیلی تجاویز محکمہ کو بھیجوانے کی ہدایت دی تاکہ متعلقہ وزارت سے مطلوبہ فنڈنگ طلب کی جاسکے۔
سیکرٹری قبائلی امور پرسنا راما سوامی جی نے میٹنگ میں بتایا کہ مرکزی حکومت 50 فیصد سے زیادہ قبائلی آبادی یا 20,000 ایس ٹی افراد والے بلاکوں میں ای ایم آر ایس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس آبادی کے لئے بنائے گئے ہوسٹل اور سکولوں کی تزئین و آرائش کی تجاویز کے لئے فنڈز دینے کا عہد کر رہی ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت اس آبادی کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی خوردہ فروشی ، ویلیو ایڈیشن کے لئے ٹرائبل ملٹی پرائز مارکیٹنگ سینٹر کے قیام کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم فراہم کرنے جا رہی ہے۔
اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں ڈیڑھ ایکڑ اراضی کی نشاندہی کریں تاکہ ایس ایچ جیز وغیرہ سے وابستہ ان افراد کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔میٹنگ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اِس سلسلے میں تصدیق شدہ تجاویز متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروںکے ذریعے بھیجی جائیں تاکہ محکمہ قبائلی امور کی طرف سے دیگر مطلوبہ رسمی کارروائیوں کے بعد مقررہ وقت کے اندر فنڈنگ کے لئے وزارت کو بھیجوایاجاسکے۔
