• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

اسپین میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 155 ہوگئی

Online Editor by Online Editor
2024-11-01
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
اسپین میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 155 ہوگئی
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

مشرقی اسپین میں دہائیوں کے بدترین سیلاب کے بعد ریسکیو حکام نے شہر کے مضافاتی علاقے کے گیراج سے 8 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جس سے ویلنسیا شہر میں ہلاک افراد کی تعداد 155 تک جاپہنچی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق یورپ میں کئی برسوں کے بدترین سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے حکام نے معلومات فراہم نہیں کیں، جبکہ ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ویلنسیا کی میئر ماریا جوز کتالا نے رپورٹرز کو بتایا کہ شہر کی مضافاتی علاقے لا تورے کے گیراج سے ملنے والے 8 لاشوں میں ایک مقامی پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جبکہ اسی علاقے میں ایک 45 سالہ خاتون بھی اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویلنسیا کے کچھ علاقوں میں 8 گھنٹوں میں ایک سال کے جتنی بارش ہوئی ہے۔سیلاب سے ویلنسیا کے انفرااسٹرکچر، پُلوں، شاہراہوں اور ریلوے ٹریکس کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

پائے پورٹا کے قریبی قصبے کی میئر ماریہ ازابیل البالت کا کہنا تھا کہ انہیں سیلاب کے خطرے کے حوالے سے کوئی وارننگ نہیں ملی تھی، سیلاب سے ان کے علاقے میں 62 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پیونٹے کے مطابق مشرقی علاقے میں تقریباً 80 کلومیٹر سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی روڈ کاروں کی وجہ سے بلاک ہیں۔آسکر پیونٹے نے رپورٹرز کو بتایا کہ ’بدقسمتی سے کچھ گاڑیوں میں لاشیں موجود ہیں، ویلنسیا اور میڈرڈ کے درمیان ٹرین کی آمد و رفت بحال کرنے کے لیے دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔‘

دوسری جانب ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ویلنسیا شہر کے قریب ریسکیو سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے مزید طوفانی موسم کے پیش نظر لوگوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ ’ابھی ہمارے لیے سب سے اہم لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔‘

ادھر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر یوٹیل کے دیہی علاقے میں میگرو دریا کے بند ٹوٹنے سے تین میٹر پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

یوٹیل کے میئر ریکارڈو گیبالڈن کے مطابق سیلاب سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر بوڑھے یا معذور افراد تھے۔

دریں اثنا، پوپ فرانسس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ خطے کے لوگوں کے لیے دعاگو ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل اے سی کے کچھ علاقوں میں ہندوستان-چین کے فوجی دستے پیچھے ہٹے: راجناتھ

Next Post

مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں :وزیر صحت سکینہ ایتو

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
جموں و کشمیر میں صحت اور تعلیم میں خالی آسامیاں جلد پر کی جائیں گی۔ سکینہ ایٹو

مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں :وزیر صحت سکینہ ایتو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan