سرینگر : جموں و کشمیر میں سرینگر کے خانیار علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت سپندوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا، حکام نے تصدیق کی کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں نے مخصوص انٹیلی جنس رپورٹس جس میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی نشاندہی کی تھی، کے بعد علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن آج صبح اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے خانیار کے کچھ حصوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ “علاقے میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم کا آعاز کیا تھا، جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچے، چھپے ہوئے افراد سے فائرنگ شروع کردیں، جس کے جواب میں سیکوریٹی فورسس نے بھی فائرنگ کی، جس کے بعد انکاونٹر شروع ہوگیا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فی الحال علاقہ میں انکاونٹر جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔