سرینگر،26مارچ:
نیشنل کانفرنس نے پارٹی کی سوشل میڈیا ونگ کو توسیع دیتے ہوئے آج سوشل میڈیا تجزیہ کاروں کی تقرری عمل میں لائی ہے۔ بسما میر اور ابرار حمید کو آج باضابطہ طور پر سوشل میڈیا تجزیہ کاروں کی ذمہ داریاں سونپی گئیں اور اس سلسلے میں آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں نو منتخب عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پا
رٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے دونوں سوشل میڈیا تجزکاروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں اپنے فرائض خوش اسلوبی کیساتھ انجام دیں گے اور پارٹی کی مضبوطی کیساتھ ساتھ خود کو خدمت خلق کیلئے بھی وقف رکھیں گے۔
اس موقعے پر پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ سارا حیات شاہ، ڈپٹی پولیٹکل سکریٹری مدثر شاہ میری اور صوبائی ترجمان عفراء جان بھی موجود تھے۔انہوں نے بھی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادی دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔