کپوارہ،27مارچ
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے آج ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعدد مقامات پر اس دنیا سے رحلت کئے گئے کئی افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔۔
پیپلز کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سجاد لون نے ضلع کپواڑہ میں سراج پورہ، تا رتھ پورہ، منزگام، ہیری، اوورا، کپواڑہ ٹاؤن، ہندواڑہ ٹاؤن اور گلورہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عوام کے کئی وفود سے ملاقات کی ۔ انہوں نے پیپلز کانفرنس کے کئی کارکنوں کے سوگوار خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پیپلز کانفرنس کے صدر نے اہل خانہ سے بات چیت کی اور ان کے پیاروں کے رحلت ہونے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
لون نے ہرل میں مقتول پولیس اہلکار امیر حسین لون کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر لون نے کہا کہ ’’تشدد کے نہ ختم ہونے والے چکر نے ہزاروں خاندانوں کو تباہ کر دیا ہے اور ان کے لواحقین کے خواب چکنا چور کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح طور کسی بھی تشدد کی مخالفت کرتے ہیں اور اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کی بلاوجہ مذمت کی جانی چاہیے اور ان واقعات کی سماج میں بھی کوئی قبولیت نہیں ہونی چاہیے ۔‘‘
سجاد غنی لون کے ساتھ سینئر لیڈر میر محمد فیاض اور چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ عرفان پنڈت پوری اور وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد بھی تھے۔