سری نگر، 28مارچ:
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے سونر گنڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دو سرگرم جنگجووں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز 62 آر آر اور پولیس نے سونر گنڈ بڈگام علاقے میں دو سرگرم ملی ٹینٹوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت وسیم احمد گنائی ولد شہزاد احمد گنائی ساکن رام نگر شوپیاں اور اقبال اشرف شیخ ولد محمد اشرف شیخ ساکن سدیو شوپیاں کے بطور کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جنگجووں کے قبضے سے ایک چینی پستول ، 2پستول میگزین، 12پستول راونڈ ،32 اے کے راونڈ سمیت اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 87/2022ک ے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔بتادیں کہ وسطی ضلع بڈگام میں شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں جگہ جگہ ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں اور راہگیروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے ہیں۔یو این آئی