سری نگر،30 مارچ :
سری نگر کے معروف تجارتی مرکز گارڈ یار زینہ کدل میں شبانہ آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران کم از کم 8 دکان خاکستر ہوئے ہیں۔
آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس بشیر احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو گارڈ یار زینہ کدل میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل سات دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اورسات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر بالآخر قابو پایا گیا ۔
دریں اثنا مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء تباہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ درمیانی رات جو نہی آگ نمودار ہوئی تو فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ۔
مقامی لوگوں نے فائر اینڈا یمرجنسی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وقت پر نہیں پہنچتے تو بہت بڑا سانحہ پیش آتا۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔