جموں،4 اپریل:
سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
فوج کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک واقع نور کوٹ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں دو اے کے 47 رائفلیں، ان کے دو میگزین، ایک 223 بور کی شکل کا بندوق، ایک چینی ساخت کا پستول، اے کے 47 رائفل کی 63 گولیاں، 223 بور رائفل کی 20 گولیاں اور چینی پستول کی چار گولیاں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مستعد فوجی جوانوں نے ہمسایہ ملک کی جموں وکشمیر میں امن عمل کو متاثر کرنے کی مکروہ کوششوں کو ایک بار پھر ناکام کر دیا ہے۔ (یو این آئی)