• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ادبی مرکز کمراز کی41 ویں سالانہ کشمیری کانفرنس بارہمولہ میں منعقد

اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ادیبوں، دانشوروں، سکالروں اور شعراء نے کی شرکت

Online Editor by Online Editor
2022-04-04
in مقامی خبریں
A A
ادبی مرکز کمراز کی41 ویں سالانہ کشمیری کانفرنس بارہمولہ میں منعقد
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،04اپریل:
ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی ۴۱؍ویں سالانہ کشمیری کانفرنس ڈگری کالج خواجہ باغ بارہمولہ میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کا اشتراک گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ نے کیا تھا۔ کانفرنس میں وادی کے اطراف و اکناف سے سے تعلق رکھنے والے ادبائ، دانشوروں اور سرکردہ شخصیات اور خواتین نے شرکت کی۔یاد رہے آجکی ۴۱؍ویں سالانہ کشمیری کانفرنس ادبی مرکز کمراز کے روحِ رواں، قائد، سابق سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی کے نذر کی گئی تھی۔
کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ نبی صلعم سے کیا گیا جسکی سعادت مرکز کے نائب صدر دوم جاوید اقبال ماوری کو حاصل ہوئی۔اس دوران ادبی مرکز کمراز سابق سرپرست اور قائد ڈاکٹر عزیز حاجنی، ڈاکٹر شجاعت بخاری اور دیگر اسلاف کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ اس کے بعد ادبی مرکز کمراز کا ترانہ پیش کیا گیا۔افتتاحی نشست میں ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ مرکز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے مرکز کا سالانہ رپورٹ پیش کیا۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت جسٹس ریٹایرڈ بشیر احمد کرمانی نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں پروفیسر شاد رمضان۔ غلام نبی آتش۔پرنسپل ڈگری کالج بارہمولہ پروفیسرعبدالمجید چالکو، اور مرکز کے صدر محمد امین بٹ بھی موجود تھے۔ اس نشست میں مقرریں نے مادری زبان کو درپیش مسائل اور اسکی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس نشست کی نظامت مرکز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے انجام دئے۔کانفرنس کی پہلی نشست میں سابق سربراہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر محترمہ رخسانہ جبین نے ’’ماجہِ ز و تہ خواتینن ہُند رول‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس نشست کی صدارت پروفیسر نسیم شفائی نے کی سربراہ شعبہ اردو ڈگری کالج بارہمولہ پروفیسر مسرت گیلانی، ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی،رفیقہ رفیق اور فریدہ شوق بھی ایوانِ صدارت میں موحود تھیں۔اس نشست کی نظامت کے فرائض گڈمارننگ جے اینڈ کے کی معروف اینکر اقراء آخون صاحبہ نے انجام دئے۔
کانفرنس کی دوسری نشست میں قرار دادیں پیش کی گئیں۔ جو کشمیری زبان کو درپیش مسائل کے تناظر میں ترتیب دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی ادبی اور ثقافتی تنظیموں اور کتابوں کی اشاعت کے لئے کلچرل اکیڈیمی کی جانب سے دئے جانے والے گرانٹ اِن ایڈ کو واگزار کئے جانے پر زور دیا گیا۔
اس نشست کی صدارت سرکردہ ادیب دانشور اور قلمکار پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ پروفیسر بشر بشیر،پروفیسرآفاق عزیز،جناب مشتاق احمد مشتاق پرنسپل میر شبیر، جناب فیاض تلگامی ، جناب عبدالاحد حاجبی ،جناب محی الدین ریشی اور معروف شاعر جناب بشیر دادا بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض ادبی مرکز کمراز کے سیکریٹری فاروق شاہین نے انجام دئے۔ کانفرنس کی تیسری نشست میں معروف جواں سال صحافی رفعت عبداللہ، ناظمِ تعلیمات کشمیر ڈاکٹر تصدق حْسین اور معروف نعت خواں درگاہ شریف حضرت بل سرینگر ابوالحسن فاروقی کو خلعتِ حنفی سوپوری ۲۰۲۱ء اعزازات سے نوازا گیا۔
ناظمِ تعلیمات کشمیر کی عدم موجودگی میں اُن کا اعزاز محکمہ سکولی تعلیم کے دو پرنسپل صاحبان میر شبیر احمد اور مشتاق سوپوری نے حاصل۔کیا جبکہ ابوالحسن فاروقی کا اعزاز معروف عالم اور مفکر اعجاز احمد ککرو نے حاصل کیا۔اس نشست کی صدارت اسلامک یونیورسٹی آف سائینس اینڈ کامرس اونتی پورہ پروفیسر شکیل احمد رامشو نے کی جبکہ اس نشست میں ڈایریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتومہمانِ خصوصی کے طور تقریب پر موجود تھے۔
ان کے ہمراہ پروفیسر محمد زمان آزردہ اور نسیم شفائی بھی ایوان میں موجود تھے۔ اسی نشست کے دوران ادبی مرکز کمراز کا رسالہ ’’ پرو ‘‘ کا خصوصی شمارہ بیادِ ڈاکٹر سید شجاعت بخاری اور عتیقہ بہن جی اجراء کیا گیا۔ رسمِ اجرائی کے دوران سید بشارت بخاری، سید ناصر، پروفیسر خورشید الاسلام، صحافی جیلانی کامران، مجلس النساء کے صدر مزمل بشیرمسعودی اور مرکز کے نائب صدر اول اختر حسین منصور بھی موجود تھے۔ اس نشست کی نظامت شبنم تلگامی۔نے انجام دئے۔کانفرنس کے اختتام پر ادبی مرکز کمراز کے نائب صدر اول سید اختر حسین منصور نے شرکائ، مہمانوں ، اور کالج کے پرنسپل اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ اس کانفرنس کے لئے پارساز فوڈ فار آل اور محکمہ سیاحت کشمیر کا تعاون بھی حاصل رہا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

13 طالبات سے زیادتی اور 8 کو حاملہ کرنے کا الزام، انڈونیشیئن ٹیچر کو سزائے موت

Next Post

کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت برابر جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت برابر جاری

کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت برابر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan