سری نگر،06 اپریل :
جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے داود براہ علاقے میں بدھ کی صبح کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب نجی سکول کی گاڑی نے پانچ سالہ کمسن لڑکے کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پانچ سالہ کمسن لڑکا جس کی شناخت تمیم بلال ولد بلال احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ جب وہ سڑک کراس کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں تیز رفتار سکول گاڑی نے اُس کو زور دار ٹکر ماری ۔
انہوں نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے خون میں لت پت کمسن لڑکے کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)