سری نگر،07 اپریل:
جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے شہر آفاق جھیل ڈل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کو حبک کے نزدیک جھیل ڈل میں چند مقامی افراد نے ایک شخص کی لاش کو تیرتے ہوئے پایا اور فوری طورپر پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت خورشید احمد ولد مرحوم غلام نبی ساکن الٰہی باغ سری نگر کے بطور کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔
پولیس نے اس ضمن میں دفعہ 174کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ (یو این آئی)