سری نگر،07 اپریل:
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بفلیاز مرہ سیکٹر میں ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی ) رکن کے بیٹے نے اپنے والد کی رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا چراغ گل کیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز بفلیاز پونچھ کے مرہ سیکٹر میں ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی ) ممبر محمد فضل کے بیٹے 28 سالہ گلزار احمد نے اپنے والد کی رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
معلوم ہوا ہے گرچہ گلزار احمد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو مسئلے کی وجہ سے ہی بیٹے نے انتہائی سخت قدم اُٹھایا ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ (یو این آئی)