سری نگر،09 اپریل :
دفاعی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے اگلے کمانڈر ہوں گے۔
موصوف لیفٹیننٹ جنرل فوج کی پندرہویں کور، جس کو چنار کور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے کمانڈر کا چارج ممکنہ طور پر ماہ جون میں سنبھالیں گے۔
وہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کی جگہ لیں گے جنہوں نے گزشتہ سال کے ماہ مارچ میں پندرہویں کور کے جی او سی کا عہدہ سنبھالا تھا۔
ذرائع کے مطابق اوجلا کو حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سرفراز کیا گیا اور وہ مختصر وقت کے لئے دہلی میں تعینات رہے۔
تام موصوف لیفٹیننٹ جنرل اودھم پور میں قائم فوج کی شمالی کمان کے میجر جنرل جنرل اسٹاف کی حیثیت سے اپنی خدمات برابر انجام دیتے رہے۔
بتادیں کہ لیفٹیننٹ جنرل اوجلا نے چنار کور کے بریگیڈیئر جنرل اسٹاف کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے کپوارہ میں قائم 28 ماؤنٹین ڈویژن جو لائن آف کنٹرول کے ڈھائی سو کلو میٹر کی حفاظت کرتا ہے، کے قیادت کی بھاگ ڈور بھی سنبھالی ہے۔(یو این آئی)