سری نگر،09 اپریل :
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے رٹھسنہ بیروہ علاقے میں سیکورٹی فورسزنے دو جنگجو اعانت کاروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس، 2 آر آر اور 179 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن کے دوران رٹھسنہ بیروہ بڈگام میں دو جنگجو معاونین کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے ایک چینی پستول، دو پستول میگزین، بارہ پستول گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت واجد یوسف آخون ولد محمد یوسف آخون ساکن رٹھسنہ بیروہ اور محمد اشرف شیخ ولد علی محمد شیخ ساکن کاوسہ خالصہ کے بطور کی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آرزیر نمبر 35/2022 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)