سری نگر،11 اپریل :
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے صفا پورہ علاقے میں پیر کو پتھر کی کان کا ایک حصہ گر آنے سے ایک25 سالہ مزدور از جان جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے صفا پورہ علاقے کی کوہستان کالونی میں پیر کے روز پتھر کی کان کنی کے دوران کان کا ایک حصہ گر آیا جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے ایک مزدور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت خورشید احمد لہروال ولد غلام حسن لہروال ساکن کونڈہ بل جبکہ زخمی مزدور کی شناخت غلام نبی لہروال ولد عبدالغفار لہروال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)