سری نگر/11؍اپریل:
مرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ ابایہ نارائن سوامی نے آج سری نگر میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر ( سی آر سی ) بمنہ کا دورہ کیا تاکہ وہاں جسمانی طور خاص اَفراد کو فراہم کی جارہی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت موصوف نے ضرورت مند مستحقین میں سماعتی اِمداد، بیساکھی، وہیل چیئرس ، سمارٹ کین اور دیگر آلات تقسیم کئے۔
دورے کے دوران اُنہوں نے فزیو تھراپی ، سائیکا لوجی ، پروسٹیٹکس ، آرتھو ٹکس ، سپیچ اینڈ ہیئر نگ بلاکس سمیت مختلف شعبوں اور بلاکوں کا معائینہ کیا او رمریضوں اور اِستفادہ کنند گان سے بات چیت کی تاکہ انہیں مرکز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں جانکاری حاصل کیا کرسکے۔
مرکزی وزیر نے مرکز کے مجموعی کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور وادی میں اے ڈی آئی پی سکیم اور دیگر باز آباد کاری سکیموں کی کامیاب عمل آوری پر زور دیا او راُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کو ملازمت پر مبنی کورسز فراہم کریں۔
مرکزی وزیر موصوف نے جسمانی طور خاص اَفراد کی بحالی اور بااِختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد ایک جامع معاشرے کی تعمیر ہے جس میں معذور اَفراد کی ترقی اور ترقی کے لئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ پیداواری اور باوقار زندگی گزار سکیں۔
ابایہ نارائن سوامی نے مزید کہا کہ حکومت نے جسمانی طور خاص اَفراد کو بااختیار بنانے کے لئے بہت سے اِقدامات کئے ہیں تاکہ ایک ایسا ماحول پیدا کیا جاسکے جو ایسے اَفراد کو مساوی مواقع فراہم کرے اور انہیں معاشرے کے آزاد اور پیداوار ی اراکیں کے طورپر حصہ لینے کے قابل بنائے۔
مرکزی وزیر موصوف نے یقین دِلایا کہ مرکزی حکومت ہر ممکن تعاون او رسہولیات فراہم کرے گی تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سی آر سی بمنہ میں فائدہ اُٹھانے والوں کو مزید جدید او ربہتر خدمات دستیاب ہوں۔اِس موقعہ پر ڈی جی سوشل ویلفیئر کشمیر شبنم کاملی ، ڈائریکٹر دین دیال اپادھیائے نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار پرسن و د فزیکل ڈس ایبلٹیز نئی دہلی ڈاکٹر ہمانگشو داس ، ڈائریکٹر سی آر سی بمنہ ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر موجود تھے۔
اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سی آر سی بمنہ نے مرکزی وزیر مملکت کو طلباء کو فراہم کئے جانے والے مختلف جاب اور ینٹیڈ کورسوں اور مرکز میں دستیاب دیگر طبی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔