سری نگر:11، اپریل :
فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر ادویدی وادی کشمیر کے3 روزہ دورے پر ہیں۔ آرمی کمانڈر نے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جی او سی چنار کور کے ساتھ 10 اپریل کو جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری ریجمنٹل سینٹر، سری نگر کا دورہ کیا اور خطے کے سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔
سری نگرمیں تعینات پی آراؤ (دفاع) نے ایک بیان میں کہاکہ اس تقریب میں 100 سے زائد سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ سابق فوجیوں کی طرف سےطبی اور ڈینٹل کیمپس، آئی سی آئی سی آئی اور ایس بی آئی بینک ایکسٹینشن کائونٹر، ڈیفنس پنشن ڈسبرسمنٹ آفس، جے اے کے ایل آئی ریکارڈز، پی اے او (او آر)، ای سی ایچ ایس اور ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کے اسٹالز سمیت مختلف سہولیات فوری طور پر کم کرنے اور درپیش مسائل کے موقع پر ہی ازالہ کے لیے قائم کی گئیں۔
اس کے علاوہ کشمیر پولیس کے سول حکام اور ایڈیشنل ڈویڑنل کمشنر کے دفتر کے نمائندے بھی انتظامی پہلوئوں اور شکایات کو دور کرنے کے لیے موجود تھے۔آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندر ادویدی نے سابق فوجیوں کی مسلسل حمایت اور قوم کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے پر ان کی تعریف کی۔ آرمی کمانڈر نے رمضان کریم کےلئے مبارکباد پیش کی اور انہیں حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپندر ادویدی نے جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری ریجمنٹل سنٹر کی تعلیم، کھیل، ثقافت اور ہنر مندی کے شعبوں میں شہریوں کے ساتھ کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے لیے بھی تعریف کی۔جے کے این ایس