سرینگر، 11اپریل:
شوپیان میں یک روزہ کامیاب پروگرام منعقد کرنے کے بعد جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں لوگ جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔اسی سلسلہ میں سرینگر میں ایک تقریب منعقد میں ہیر پورہ، دچھنو، بوڑی ہلاں اور ضلع کے دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں پارٹی کا دامن تھاما۔
پروگرا م کا اہتمام ڈی ڈی سی وائس چیئرمین اور اپنی پارٹی یوتھ ریاستی جنرل سیکریٹری عرفان منہاس کیاتھا۔ اس موقع پر پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر کے اندر شوپیان اہم مقام رکھتا ہے لیکن اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں نے شوپیان کے لوگوں کو انتخابات کے دوران محض ووٹ بنک کے طور استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ شوپیاں نے غیر متوقع وقت دیکھا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ شوپیاں کے لوگوں کو بااختیار، خود کفیل بنا کر اور پورے ضلع میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرکے بیانیہ کو تبدیل کیا جائے۔ شوپیاں کے لوگ بالخصوص نوجوانوں کو لالچی نیکوکاروں کو چھوڑ دیا ہے جنہوں نے صرف الیکشن جیتنے کے لیے دفعہ 370 کو بحال کرنے کے جھوٹے دعوے کیے ہیں۔ اقتدار کے بھوکے سیاست دانوں نے اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک بھیج دیا ہے تاکہ وادی کے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا سکے۔
روایتی سیاستدان اپنی سیاسی چالوں کی وجہ سے بے نقاب ہوگئے ہیںاور اب اپنی پارٹی بااختیار بنانے، روزگار اور دیگر فلاحی اقدامات کے حوالے سے عام لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے بہتری اور بہبود کی راہ ہموار کرے گی۔الطاف بخاری کے علاوہ ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین ، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ضلع صدر گاندربل جاوید احمد، ضلع نائب صدر شوپیان ایڈووکیٹ گوہر، بلاک صدر شوپیان نذیر احمد بھٹ اور دیگر سنیئرلیڈران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو چھوڑ کر اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں اعجاز احمد شیخ سرپنچ ہیر پورہ، عبدالحمید بھٹ پنچ بوڑی ہلاں، عبدالقیوم بھٹ سابقہ سرپنچ دچھنو، فاروق احمد شیخ پنچ دچھنو، ایاز احمد میر یوتھ کارکن، محمد اشرف کاکاپوری پنچ ہیرپورہ، محی الدین احمد سیاسی ورکر ہیرپورہ، سیاسی کارکن ارشد احمد وانی، شبیر احمد شیخ سنیئر سیاسی کارکن وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔