سری نگر،12 اپریل :
وادی کشمیر میں سڑک حادثات کی طرح آگ کی وارداتوں کا رونما ہونا بھی ایک معمول سا بن گیا ہے۔وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپیوں کے املاک کے خاکستر ہونے کی لگ بھگ روزانہ کی واردتیں لوگوں کے لئے باعث تشویش و فکر مندی بن گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آگ کی ایک ب واردات میں کم سے کم تین کمپلکیلس اور ایک پنڈت آشرم نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب پونے ایک بجے ایک عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس اطلاع موصول ہوتے ہی جائے موقع پر پہنچ گئے لیکن تب تک آگ نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آگ کی اس واردات میں کم سے کم تین کمپلیکس اور ایک پنڈت آشرم نقصان پہنچا ہے نیز محکمہ پھولبانی کی ایک ہٹ بھی جل گئی ہے۔آگ لگنے کی وجوہات فی الوقت معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔(یو این آئی)