• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: فوج

Online Editor by Online Editor
2022-04-13
in مقامی خبریں
A A
پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: فوج
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،13 اپریل:

فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
ان باتوں کا اظہار فوج کی سولہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل مجندر سنگھ نے بدھ کے روز راجوری میں ’راجوری فیسٹول‘ کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’پاکستان کی اندرونی صورتحال اور لائن آف کنٹرول دو الگ الگ چیزیں ہیں لائن آف کنٹرول کی حفاظت فوج کی ذمہ داری ہے اور در اندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کے حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘۔
موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ برف پگھلنے کے ساتھ جنگجو در اندازی کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاکہ یہاں امن کے ماحول کو در و برہم کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اُس پار لانچنگ پیڈس پر جنگجوؤں کی تعداد میں گذشتہ دو برسوں کے مقابلے میں تھوڑا فرق واقع ہوا ہے تاہم یہ تعداد باعث تشویش نہیں ہے۔
جموں میں ڈورن سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر فوجی کمانڈر نے کہا کہ ان ڈورنز کو زیادہ تر اسلحہ اور منشیات ڈالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز کی زیادہ سرگرمیاں بین الاقوامی سر حد پر دیکھی جاتی ہیں جہاں بی ایس ایف کے اہلکار ان سرگرمیوں کے خلاف بخوبی نمٹ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جموں میں ایل او سی پر ڈورن کی کوئی بڑی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔
جموں اور راجوری میں گرینیڈ واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ کچھ گمراہ نوجوانوں کو ایسے واقعات انجام دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج مقامی لوگوں کے تعاون سے اس بدعت کا قلع قمع کرکے گمراہ نوجوانوں کو واپس امن کی شاہراہ پر لا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج راجوری فیسٹول کو قومی کلینڈر پر لانے کی کوشش کرے گا تاکہ ملک بھر کے لوگ اس فیسٹول میں حصہ لے سکیں۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اننت ناگ میں محکمہ بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

Next Post

غریبوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیر اعظم نریندر مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
حکومت پانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے: مودی

غریبوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیر اعظم نریندر مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan