سرینگر14اپریل:
سابقہ کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے لالپورہ، ڈھوبی وان ، مموسہ کے چند علاقوں اور دیگر مضافاتی گاؤں میں ژالہ بھاری سے باغ مالکان کو ہوئے بھاری نقصان گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روزنامہ چٹان کو جاری ایک بیان میں انہوں نے حکومت پرزور دیا ہے کہ فوری طور متاثرہ باغ مالکان کو مناسب معاوضہ فراہم کیاجائے جنہیں بھاری نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کنزر حلقہ کے متعدد علاقہ جات میں طوفانی ہواؤں سے فصلوں اور باغات کو بہت نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ متاثرہ علاقوں میں زمینی سطح پر ٹیموں کو روانہ کیاجائے اور نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو معقول معاوضہ دیاجائے۔ میر نے کہاکہ میوہ کاشتکاروں کی مالی حالت پہلے ہی خستہ تھی، بہت سارے ایسے تھے جوکہ کھاد اور کیڑا مار ادویات بھی خریدنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔
بہت سارے لوگوں نے بینکوں سے پہلے ہی قرضہ جات لئے تھے اور حالیہ آفت سماویہ نے اُ ن کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ انہوں نے حکومت پرزور دیا ہے کہ متاثرہ کسانوں، باغ مالکان کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیاجائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنے پاؤں پڑ کھڑے ہوسکیں۔