سری نگر،23 اپریل:
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو علاقے میں ہفتے کے روز ایک 27 سالہ مزدور سٹون کریشر میں گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پلوامہ کے کھریو علاقے میں ایک مزدور اچانک سٹون کریشر، جہاں وہ کام کرتا تھا، میں گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد درابو ولد محمد شفیع درابو ساکن چک ناروہ بانہال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں کارروائی شروع کی ہے۔(یو این آئی)