سری نگر،23 اپریل:
وادی کشمیر کے پنچایتی نمائندے اتوار کو سانبہ کے پالی گاؤں میں منعقد ہونے والے پنچایتی راج دیوس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے جموں روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ضلع سانبہ میں منعقد ہونے والے اس دیوس میٹنگ میں شرکت کرکے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔
دفعہ 370 کی تنیسخ کے بعد یہ وزیر اعظم کا پہلا دورہ جموں وکشمیرہے۔
ذرائع کے مطابق تمام عوامی نمائندوں جن میں پنچ ، سرپنچ، ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی ممبران شامل ہیں کو سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ سانبہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نمائندوے اس دیوس میٹنگ میں شرکت کرکے وہاں بات چیت کریں گے جس کا مقصد وزیر اعظم کی قیادت میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا ہے۔
بتادیں کہ وزیر اعظم پنچایتی نمائندوں سے خطاب کرنے کے علاوہ کروڑوں روپیوں کے صنعتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کا افتتاح اور صنعتی سرمایہ کاری کا آغاز بھی کرنے والے ہیں۔
دریں اثنا انتظامیہ سابنہ کے سرحدی گاؤں پالی جہاں یہ دیوس میٹنگ منعقد ہونی والی ہے، میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ (یو این آئی)