سری نگر 23اپریل:
جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے میرہامہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جیش محمد سے وابستہ ایک پاکستان جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام کے میر ہامہ علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اورپیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔اْن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا ۔سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہوسکتے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔