سری نگر،26 اپریل:
وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو زائد از تین ماہ بعد بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا جائے گا۔
بتادیں کہ اس تاریخی روڈ جس کو متبادل شاہراہ سمجھا جاتا ہے، کو بھاری برف باری کے بعد ماہ جنوری میں ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
میکانکل انجینئرنگ محکمے نے بتایا کہ گرچہ اس روڈ پر گذشتہ ماہ شروع ہونے والابرف ہٹانے کا کام دو ہفتے قبل ہی مکمل ہوچکا ہے لیکن ٹریفک کی نقل وحمل کو ابھی اجازت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب اس روڈ کو بدھ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس روڈ کو کھولنے کے لئے حال ہی میں لوگوں نے احتجاج بھی درج کیا تھا۔
دریں اثنا صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگو لنگرنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں تاکہ اس سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ (یو این آئی)