پلوامہ:،27اپریل:
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متریگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جیش محمد سے وابستہ ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز، سی ار پی ایف 183,182 اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو محاصر میں لے رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی۔ جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
تازہ تفصیلات کے مطابق انکاؤنٹر میں ایک فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پلوامہ انکاؤنٹر میں ایک فوجی زخمی،عسکریت پسند بھاگنے میں فراراطلاع کے مطابق شام 5 بجے کے قریب چند منٹ تک دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ بند رہا جس سے لگ رہا تھا کہ عسکریت پسند فوج کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے، تاہم اب آٹھ بجے قریب دونوں جانب سے پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بھی فائرنگ کا تبادلہ کی تصدیق کی اور انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر کے وقفے کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ پھر سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پلوامہ میں انکاؤنٹر شروعوہیں کشمیر پولیس زون کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ پلوامہ انکاؤنٹر میں 2 سے 3 عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی انخلا کے لیے سکیورٹی فورسز نے کچھ دیر تک انکاؤنٹر کو روک دیا تھا، تاکہ نقصان سے بچا جائے۔
قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے آفیسل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق پلوامہ کے میتری گام علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فوسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔