سرینگر14مئی:
سابق کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں “دہشت گردی کے ساتھ روابط” کے الزام میں سبکدوش کئے گئے تین سرکاری ملازمین کو اپنا دفاع کرنے کا آزادانہ موقعہ فراہم کیا جائے۔ ا
پنے ایک بیان میں غلام حسن میر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا آئین الزام کی ذد میں آنے والے ہر شخص کو اپنا دفاع کرنے کا حق دیتا ہے۔ اسلئے برطرف شدہ ملازمین کو قانون کے مطابق شنوائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ برطرف کئے گئے ملازمین کو اپنی وضاحت پیش کرنے کا موقعہ فراہم کرانے کے لئے اس معاملے میں ذاتی طور مداخلت کریں۔
خیال رہے کہ حکومت نے جمعہ کو آئین ہند کی دفعہ 311 کا اطلاق کرتے ہوئے تین سرکاری ملازمین، جن میں کشمیر یونیورسٹی کے کمسٹری پروفیسر الطاف حسین پنڈت، جموں کشمیر پولیس کے ایک کانسٹبل غلام رسول اور محکمہ تعلیم میں بطوڑ ٹیچر تعینات محمد مقبول حجام شامل ہیں، کو نوکریوں کو سبکدوش کردیا ہے۔ ان پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔