سری نگر،17 مئی:
خشک موسم مگر جزوی طور ابر آلود مطلع کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 19 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 20 سے22 مئی تک ایک بار پھر بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
دریں اثنا وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج کی گئی۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ (یو این آئی)