سری نگر،17 مئی :
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانی زندگی کے تقدس کی بحالی سب سے بڑا چلینج ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ یہاں انسانی زندگیوں، خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کے معاملے میں، کے تقدس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’کشمیر میں انسانی زندگیوں کے تقدس کو بحال کرنا سب سے بڑا چلینج ہے یہاں انسانی زندگیوں، خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کے معاملے میں، کے تقدس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’یہ تبدیل ہونا چاہئے ماضی کی حکومتیں جنہوں نے یہاں قتل و غارت میں حصہ لیا ہے، سے انسانی زندگیوں کے تقدس کی بحالی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ہے‘۔(یو این آئی)