سرینگر17، مئی:
سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، سرینگر میں پولیس نے 03قماربازوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے داؤ پر لگائی گئی رقم ضبط کی۔ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اسٹیشن صدرکی پولیس پارٹی نے قمابازوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کے بعد راوت پورہ باغات سرینگر میں قمابازوں کے آڈے پر چھاپہ مارا اور 03 قماربازوں کو گرفتار کیا۔
ان کی شناخت نزیر احمد پرے ولد محمد یوسف ساکن راوت پورہ ، حکیم مشتاق احمد ولدمرحوم محمد صدیق ساکن نٹی پورہ اور منظور احمد چاٹ ولد غلام نبی ساکن شاہ فیصل کالونی صورہ کے طور پر ہیں۔ افسران نے قمابازوںسے 53000کی داؤ پر لگائی گئی نقدی رقم اور تاش کے پتے ضبط کر لیے ہیں۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اسی مناسبت سے تھانہ صدرمیں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں پولیس کو مطلع کرے ۔