سری نگر،18مئی:
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں آگ کی ایک پر اسرار واردات میں ایک قالین ورک شاپ اور ایک دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حاجن کے سادونارا گاؤں میں منگل کی شام دیر گئے محمد ایوب وگے نامی ایک شخص کے قالین ورک شاپ اور مشتاق احمد خان اور شہباز احمد خان کے دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقام لوگ جائے واردات پر جمع ہوگئے اور آگ بھجانے کی کوششوں میں لگ گئے اور اس دوران فائر ٹنڈرس بھی پہنچ گئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی اس وردات میں لاکھوں روپیے مالیت کے قالین راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے اور دو منزلہ مکان بھی خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے حکام سے جائے واردات پر ایک ٹیم بھیجنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا سکے اور متاثرین کو بر وقت امداد فراہم کر سکیں۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔