سرینگر18مئی:
سنٹرل بیرویو آف انویسٹی گیشن کے انسداد رشوت خوری ونگ نے جموں و کشمیر گرامین بینک کے سابق برانچ منیجر کے خلاف لون میں خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
سی بی آئی سرینگر کے بیان کے مطابق گرامین بنک برانچ مرگنڈ پٹن میں تعینات سابق منیجر اشتیاق احمد پرے نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر فرضی کاغذات بناکر کروڑ روپے کے کار لون جاری کیے تھے۔ یہ معاملہ سنہ 2014 سے 2018 کے درمیان کا ہے۔
سی بی آئی کا مزید کہنا ہے کہ اس ضمن میں انہوں نے آج گرامین بینک کے متعلقہ برانچ اور مذکورہ افسر کے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران کچھ اہم کاغذات اور دیگر مواد ضبط کیے گئے۔ ان کا کہنا کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں اس معاملے میں کچھ گرفتاری بھی متوقع ہے۔