سری نگر،19 مئی:
جموں وکشمیر انتظامیہ نے کشمیریونیورسٹی کے لئے نئے وائس چانسلر کی تقرری عمل میں لائی ہے ۔ پروفیسر نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر تعینات۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔
ایل جی دفتر کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق یونیورسٹی ایکٹ 1969کے سیکشن 12کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں پروفیسر نیلوفر خان کو وائس چانسلر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے۔
حکم نامے کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے طور پر تین سال کی مدت کے لئے پروفیسر نیلوفر خان چارج سنبھالے گی۔ (یو این آئی)