جموں، 21 مئی:
جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں سومو اوراوئیل ٹینکر کے درمیان زور دار ٹکر ہونے کے باعث دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو ضلع رام بن کے پرنوٹ رامسو علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سومو میں سوار دس افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سومو رام بن سے سنگلاڑن جارہی تھی کہ راستے میں وہ اوئیل ٹینکر کے ساتھ جاٹکرائی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)