سری نگر،27 مئی:
سری نگر کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ایک ہاؤس میں آگ لگنے سے ایک کمسن بچی جھلس کر لقمہ اجل بن گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جھیل ڈل میں نہرو پارک ڈل گیٹ کے گھاٹ نمبر 16 کے نزدیک بشیر احمد کی ایک ہاؤس بوٹ میں دوران شب آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں ہاؤس بوٹ کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھا دیا تاہم ایک آٹھ سالہ کمسن بچی جھلس کر لقمہ اجل بن گئی۔
متوفی بچی کی شناخت ناہیدہ بشیر بنت بشیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ (یو این آئی)