سری نگر،27 مئی :
جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعے کی صبح ایک پچاس سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے درینان دولت کے مقام پر ایک خاتون ریلوے ٹریک پار کر رہی تھی کہ ٹرین نے اس کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی خاتون کی شناخت فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد کھانڈے ساکن ونپورہ پنزیٹھ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔(یو این آئی)
