سری نگر27مئی:
سی بی آئی عدالت نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو1989 میں موصوفہ اغوا سے متعلق ایک معاملے میں15 جولائی کو مذکورہ عدلت کے سامنے حاضر ہونے کےلئے سمن جاری کیا ہے۔
حکام نے جمعہ کو بتایاکہ روبیہ سعید کواغواکاری کے اس کیس کے سلسلے میں سی بی آئی کی عدلت نے طلب کیاہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب روبیہ سعید کو کیس میں پیش ہونے کےلئے کہا گیا ہے۔خیال رہے 1989میں پانچ ملی ٹنٹوں کی رہائی کے بعد روبیہ سعیدکو رہا کر دیا گیا تھا۔
روبیہ سعید، جو تمل ناڈو میں رہتی ہیں، کو سی بی آئی نے استغاثہ کے گواہ کے طور پر درج کیا ہے جس نے 1990 کے اوائل میں اس کیس کی تحقیقات سنبھالی تھیں۔ممنوعہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک جنہیں حال ہی میںٹیررفنڈنگ کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، روبیہ سعید اغوا کیس کاایک ملزم ہے۔
